- راولپنڈی میں روٹی کی قیمت کے مسئلے پر نان بائیوں کی مکمل ہڑتال
- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جاپانی شخص نے لڑکی کے ہولو گرام سے شادی کرلی
ٹوکیو: ایک جاپانی شخص نے شادی کی عجیب و غریب تقریب میں ایک ایسی لڑکی سے شادی کی ہے جس کا اس دنیا میں کوئی حقیقی وجود ہی نہیں کیونکہ وہ ایک مجازی کردار (ورچووَل کریکٹر) ہے۔
35 سالہ آکی ہائیکو کونڈو نے ایک ورچووَل ریئلیٹی (مجازی حقیقت) گلوکارہ ہیتسونے مائکو سے شادی کی ہے اس تقریب کو متنازع اور عجیب قرار دیا جارہا ہے۔ ٹوکیو کے اس ہال میں منعقد ہونے والی اس شادی پر 14 ہزار ڈالر یا 18 لاکھ روپے کے برابر رقم خرچ کی گئی ہے۔
شادی کی تقریب میں مجازی کردار والی ایک گڑیا کو بھی نئے دلہا کے ہاتھوں میں دیکھا جاسکتا ہے یہاں تک کہ آکی ہائیکو نے اسے شادی کی انگوٹھی بھی پہنائی ہے۔ اس کے بعد دلہا نے اپنی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مجازی گڑیا کو بہترین رفیقِ حیات قرار دیا۔
واضح رہے کہ آکی ہائیکو گزشتہ کئی ماہ سے ’ہیتسونے‘ کے ہولو گرام کے ساتھ رہ رہے تھے۔ یہ ہولوگرام کردار بات کرتی ہے، گانا گاتی ہے اور انسانوں کی طرح آرام بھی کرتی ہے تاہم اس کی قیمت بھی 4 لاکھ روپے کے برابر ہے۔
شادی کے بعد ہولو گرام بنانے والی کمپنی گیٹ باکس نے شادی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق انسان اور مجازی نقلی کردار آپس میں شادی کرسکتے ہیں جو زمان و مکان اور جہتوں سے ماورا ہوتی ہے۔
آکی ہائیکو نے بتایا کہ اس نے کئی حقیقی لڑکیوں سے رشتہ استوار کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیابی نہ مل سکی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی دلہن سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہ وہی ہے جس نے انہیں بچایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مجازی کردار انہیں ہر وہ خوشی دے سکتا ہے جو کسی حقیقی عورت سے مل سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔