پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ بھارت میں ریلیز

ویب ڈیسک  منگل 20 نومبر 2018
چار منٹ 19 سیکنڈ کی ویڈیو کو 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں (فوٹو: فائل)

چار منٹ 19 سیکنڈ کی ویڈیو کو 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں (فوٹو: فائل)

 کراچی: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ بھارت میں ریلیز کردیا گیا۔

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر کا نیا گیت ’جو تو نہ ملا‘ بھارت میں ریلیز کردیا گیا۔ اس کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جب کہ دھن خود عاصم اظہر نے خود ترتیب دی ہے جسے ای ایم آئی ریکارڈ انڈیا کے تعاون سے ریلیز کیا گیا ہے۔

گلوکار کی اس ویڈیو میں عاصم کے مد مقابل اقراء عزیز اور ولید خالد کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے چار منٹ 19 سیکنڈ کی ویڈیو کو اب تک ایک دن میں 15 لاکھ سے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔

عاصم اظہر نے بھارت میں ریلیز ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا گانا بھارت میں بھی ریلیز ہوگیا، میرا یہ گانا ’جو تو نہ ملا‘ روح کو ہلا دینے والا گانا ہے اور مجھے یقین ہے کہ سب کو میرا یہ گانا ضرور پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اُن کے لیے بھی گانا گانا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔