- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
مفادپرست فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دارہیں، بابرہ شریف
نگار خانوں کی حالت دیکھ کردل خون کے آنسوروتا ہے،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
لاہور: لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار وہی مفادپرست ہیں جنہوں نے یہاں سے کروڑوں روپے کمائے اورجائیدادیں بنائی مگراس کی سپورٹ کے لیے کچھ نہ کیا۔
فلم انڈسٹری نے بہت سے لوگوں کو دولت مند بنایا اورشہرت کی بلندیوں پرپہنچایا لیکن ان لوگوں نے وقت کے بدلتے ہی اسے تنہاچھوڑ دیا جس کی وجہ سے آج نگار خانے اورسینما گھرویران پڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہاربابرہ شریف نے ’’ایکسپریس‘‘ کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار اداکرنا ہوگا۔ اس وقت ہمارے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ ، ڈائریکشن، موسیقی کی باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے اوربہت سے نوجوان توامریکا، برطانیہ اورکینیڈا سے فلمسازی کی تعلیم حاصل کرکے آئے ہیں۔ اگریہ لوگ مل کربین الاقوامی معیارکی فلمیں بنائیں توپاکستان فلم انڈسٹری کو سپورٹ مل سکتی ہے۔
ماضی میں کام کرنیوالے لوگ اپنے کام سے بہت پیارکرتے تھے۔ دن رات اسٹوڈیو کے فلوروں پرشوٹنگزکا سلسلہ جاری رہتا تھا اوریہی وجہ ہے کہ جب سینما گھروں میں فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی تھیں توفلم بینوںکی بڑی تعداد اپنی فیملیزکے ہمراہ وہاں موجود ہوتی تھی۔ سرکٹ کے سینما گھروں کے باہراکثر’ہاؤس فل‘کے بورڈ دکھائی دیتے تھے جب کہ آج سینماگھروں اورنگارخانوں کی حالت دیکھ کردل خون کے آنسو رونے لگتا ہے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوںکہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جہاں حکومت کے تعاون کی اشدضرورت ہے وہیں ہم سب کوبھی مل کراس کی سپورٹ کے لیے آگے آنا ہوگا اوربہترین معیاری فلمیںبناناہونگی تاکہ روٹھے ہوئے فلم بینوںکو دوبارہ سینما گھروں تک لایا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔