جاپان متنازع جزائر پر قبضہ کر رہا ہے،تائیوان کاالزام

اے ایف پی  اتوار 19 اگست 2012
قبضے کی حالیہ واردات چوری چھپے کی جارہی ہے،تائیوانی وزارت خارجہ. فوٹو فائل

قبضے کی حالیہ واردات چوری چھپے کی جارہی ہے،تائیوانی وزارت خارجہ. فوٹو فائل

تائے پی: تائیوان نے جاپان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ چین میں متنازعہ جزائر پر چوری چھپے قبضہ کر رہا ہے ۔یہ جزائر ٹوکیو بیجنگ اور تائے پی کے درمیان علاقائی تنازعہ کا مرکز ہے۔یہ الزام ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب جاپان نے جس کا ان جزائر پر کنٹرول ہے سے چین نواز کارکنوں کو نکال باہر کیا ہے۔

تائیوان ذرایع ابلاغ کے مطابق تائے پی اس مسئلہ پر مضبوط موقف اختیار کرتا نظر آرہا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری حکومتوں کے علاقائی دعوئوں کے مطابق جمہوریہ چین تائیوان کا سرکاری نام دیویو جزائر پر قومی پرچم نصب کیے گئے جس پر جاپان چوری چھپے قبضہ کر رہا ہے۔ چین میں ان جزائر کو دیویو اور جاپان میں سنکاکو کہا جاتا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تائیوان نے جاپان پر چوری چھپے قبضے کا الزام عائد کیا ہے۔ دیویو جزائر کے دفاع کی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے کہا تھا کہ ان کے سفر کا مقصد رواں ہفتے جاپانی اراکین پارلیمنٹ کے گروپ کے خلاف ہے۔اس سفر میں شرکت کے متمنی تائیوانی کارکنوں کے ایک گروپ نے جہاز نہ ملنے کے باعث اپنا یہ منصوبہ ترک کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔