اعصام الحق آج عمرہ کیلیے روانہ ہوں گے

ایکسپریس نیوز  بدھ 21 نومبر 2018
رواں برس میرے کیریئر کیلیے زیادہ اچھا نہیں رہا، انجری مسائل کی وجہ سے پرفارمنس خراب رہی، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل

رواں برس میرے کیریئر کیلیے زیادہ اچھا نہیں رہا، انجری مسائل کی وجہ سے پرفارمنس خراب رہی، ٹینس اسٹار۔ فوٹو: فائل

لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق آج والدین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔

انٹرنیشنل ٹینس کی ڈبلز کیٹیگری میں 33 ویں رینکنگ کے حامل پاکستانی ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ ابھی ساری توجہ کھیل پر دوسری شادی کرنے کا نہیں سوچا، انھوں نے 2011 میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون فاہا مخدوم سے شادی کی تھی لیکن ایک سال بعد ہی دونوں کے راستے الگ ہوگئے تھے۔

اعصام الحق نے کہا کہ رواں برس میرے کیریئر کیلیے زیادہ اچھا نہیں رہا، انجری مسائل کی وجہ سے پرفارمنس خراب رہی، پورے سال میں مختلف پلیئرز سے جوڑیاں بنانے کے باوجود میں ایک بھی ٹورنامنٹ نہیں جیت پایا۔ یہ میرے لیے کافی مایوس کن ہے، دسمبر میں پاکستان میں شیڈول انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا سوچ رہا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔