اخبارات کے بنڈل نذرآتش کیے جانے کیخلاف صحافیوں کا احتجاج

نامہ نگار  جمعرات 27 جون 2013
واقعے کے خلاف مقامی صحافیوں نے ڈسٹرکٹ الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کیریو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

واقعے کے خلاف مقامی صحافیوں نے ڈسٹرکٹ الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کیریو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان: ٹنڈو محمد خان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حیدرآباد سے شائع ہونے والے اخبارات کے بنڈل نذر آتش کر دیے اور فرار ہو گئے۔

واقعے کے خلاف مقامی صحافیوں نے ڈسٹرکٹ الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کیریو کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر عبدالکریم شیخ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر امتیا ز منگریو اور غلام نبی کیریو کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوںاور اخبارات کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے چند روز پہلے ٹھٹھہ میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو مسلح ڈاکووں نے لوٹا تھا جس کے ملزمان آج تک گرفتار نہ ہو سکے اور اب اخبارات کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انھوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان امتیاز عالم اوڈھو اور ایس ایس پی ٹھٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اخبارات نذر آتش کرنے والوں اور ٹھٹھہ میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں سینئر صحافی فاروق صدیقی، مظفر رند، محمد صدیق چھیپا، مرسل رضوی، انور شیخ، جبار بلوچ، انصار خان، رائو غلام حسین نے بھی شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔