- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
اپوزیشن چاہتی ہے حکومت جلد سے جلد گر جائے، وزیراعظم
کوالالمپور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شور مچانے والوں کو پتہ ہے کہ انہوں نے جلد جیل میں جانا ہے جیسے جیسے وقت گزررہا ہے ان لوگوں کے لیے خطرہ بڑھتا جارہا ہے، جب کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت جلد سے جلد گر جائے۔
کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن کو جلدی ہے کہ حکومت گرجائےان کو تو اتنی جلدی ہے کہ پہلے دن ہی کہہ دیا کہ حکومت ناکام ہوگئی، کم از کم حکومت کو 90 دن تو دے دیتے، انہوں نے تو نئے وزیراعظم کو پہلی تقریر بھی نہیں کرنے دی، شور مچانے والوں کو پتہ ہے کہ انہوں نے جیل میں جانا ہے، اپوزیشن کی دینی ہوں یا لبرل جماعتیں سب ’جمہوریت‘ بچانے لیےاکٹھی ہورہی ہیں یہ لوگ’ جمہوریت‘ بچانے کے لیےجمع نہیں ہورہے بلکہ اپنی چوری چھپانے کے لیے اکٹھے ہورہے ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت کسی کو این آر او دے گئی نہ کوئی میثاق جمہوریت کرے گی، کوئی مک مکا نہیں ہوگا سب کو جیل میں ڈالیں گے، جب میں کہتا ہوں چوروں کو جیل میں ڈالنا ہے تو اپوزیشن کھڑی ہوجاتی ہے، حالانکہ میں نے کسی کا نام بھی نہیں لیا اور نہ ابھی تک ہم نے کوئی نیب کیس بنایا ہے، ان لوگوں پر نیب کے سب کیس پچھلی حکومت میں بنے ہیں ، ابھی ہم نے کیس کرنے ہیں لیکن یہ لوگ ابھی سے ڈرے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھانےکیلئے پورا زور لگائیں گے، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے جب کہ سرمایہ کاروں کو پیسہ کمانے میں بھرپور مدد کریں گے وہ وقت دور نہیں جب ہم دوسرے ممالک کو قرضے دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قانونی راستے سے پیسہ بھجیں، وزیر خزانہ اس سلسلے میں ان کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اس وقت باہر سے پاکستانی 20 ارب ڈالر بھیجتے ہیں جب کہ مزید 10 سے 15 ارب ڈالر آسکتے ہیں.
وزیراعظم نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین سخت کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے جسے روکنے کے لیے قوانین کو مزید سخت کیا جارہا ہے، منی لانڈرنگ کی تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ کس کس ناجائز طریقے سے پیسہ باہر بھیجا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔