چمن کی مرکزی جامع مسجد میں دھماکا، امام سمیت 10 افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 21 نومبر 2018

چمن: تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں دھماکے سے پیش امام سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر واقع جامع مسجد میں مغرب کی نماز کے دوران زور دار دھماکا ہوا جس میں پیش امام سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں،ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔