- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
ناقابل تسخیر اسپین اب اٹلی کا شکار کرنے کیلیے بے چین
فورٹیلیزا: اسپین کے فرنانڈو ٹوریس پریکٹس میں مصروف، ان کی ٹیم آج اٹلی سے سیمی فائنل کھیلے گی۔ فوٹو: رائٹرز
فورٹیلیزا / برازیل: کنفیڈریشنز کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو روایتی یورپیئن حریفوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ناقابل تسخیر اسپینش سائیڈ اب اٹلی کا شکار کرنے کیلیے بے چین نظر آتی ہے، ورلڈ اور یورپیئن چیمپئن ٹیم کو اب تک ایونٹ میں کوئی نہیں ہرا سکا جبکہ اطالوی سائیڈکو واحد شکست گروپ مرحلے میں میزبان برازیل نے دی، اٹلی کے کوچ سیسار پراندیلی نے ناک آؤٹ مقابلے کیلیے تکنیک میں جدت لانے کا منصوبہ بنالیا،وہ نئے فارمیشن کو میدان میں آزمائیں گے، دفاع میں 3 پلیئرز گریگور چیلینی، لیونارڈو بونسی اور آندریا بارزیگلی ان کے منصوبے میں شامل ہوں گے، منفرد انداز سے کھیلنے کی بدولت اٹلی نے یورو 2012 کے اپنے افتتاحی میچ کو 1-1 سے ڈرا کرلیا تھا، البتہ فیصلہ کن معرکے میں اسے اسپین نے 0-4 سے آؤٹ کلاس کیا تھا، اسپین کو اپنے اسٹار پلیئر سیساس فیبریگاس اور ویلنسیا کے اسٹرائیکر روبرٹور سولڈاڈو کی فٹنس پر کچھ تشویش۔
ہے، دونوں پٹھوں میں تکلیف کے سبب اتوار کو نائیجیریا کیخلاف اختتامی لیگ میچ نہیں کھیل پائے تھے، میچ میں ورلڈ چیمپئن اسپین کو فیورٹ کی حیثیت حاصل ہوگی،کوچ ونسنٹ ڈیل بوسکیو کیلیے 3 گول کیپرز ایکار کیسالیس، پیپ رینی اور وکٹر ویلڈاس میں سے کسی ایک کا انتخاب کسی آزمائش سے کم نہیں ہوگا، وہ گروپ مرحلے میں تینوں کو آزما چکے ہیں، اطالوی ٹیم کے لیے اسٹار اسٹرائیکر ماریو بالوٹیلی اور ایگنازیو ایبیٹ کے انجرڈ ہوکر ایونٹ سے باہر ہونا بڑا دھچکا ہے، البتہ ریکارڈو مونٹولیوو اور آندریا پیرلو کی میچ میں شرکت کا امکان روشن ہے۔
پیرلو پنڈلی کی انجری کے سبب برازیل کے ہاتھوں 2-4 سے ناکامی والے میچ میں شریک نہیں ہوپائے تھے، اسی مقابلے میں مونٹولیوو کے سرپر چوٹ لگ گئی تھی، بولوگنا کے تجربہ کار اسٹرائیکر البرٹو گیلارڈینو کو اطالوی کوچ نے تیار رہنے کا حکم دیا ہوا ہے، گیند پر قبضے رکھنے کی عادی اسپینش ٹیم کیخلاف مقابلے سے قبل پراندیلی کا کہنا ہے کہ ہم اس مقابلے میں تیکنیکی طور پر کچھ جدت طرازی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسپینش دفاعی کھلاڑی سرجیو راموس نے کہا کہ اگرچہ ہم اٹلی کے انداز کھیل سے بخوبی آگاہ اور کئی مرتبہ اسے زیر کرچکے لیکن ضروری نہیں کہ جمعرات کا نتیجہ بھی ایسا ہی آئے،ہم عملی طور پر اپنا روایتی انداز برقرار رکھتے ہوئے بہترین پلیئرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انھوں نے کہا کہ حریف ٹیم ہمارے لیے قابل احترام ہوگی، اٹلی کے پاس عمدہ کھیل پیش کرنے کا محرک اپنی سابقہ ناکامیوں کا انتقام لینا ہوگا، اسے نوجوان اور تجربہ کار پلیئرز کا ساتھ حاصل ہے، ایونٹ کے فائنل تک پہنچنا اہم اور یہ ہر ایک کا خواب ہوتا ہے، نتائج سے قطع نظر اطالوی ٹیم بہت مضبوط حریف ہے اور اس نے ہمیشہ فارم کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔