امریکا بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کیلیے شدید خطرہ ہے،منور حسن

 جمعرات 27 جون 2013
حکمران امریکی ایما پربھارت کو’’ بڑا بھائی ‘‘ تسلیم کرنے پرتیار نظر آتے ہیں،امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

حکمران امریکی ایما پربھارت کو’’ بڑا بھائی ‘‘ تسلیم کرنے پرتیار نظر آتے ہیں،امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے پاکستان کے خلاف امریکا بھارت گٹھ جوڑکو پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی طرف سے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں ہونے والے انتخابات میں بھارت کو فعال کردار ادا کرنے کی دعوت اور بھارتی فوج کی افغانستان میں تعیناتی کا مطالبہ دراصل خطے کے امن کو تہ و بالا کرنے اور پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم کی کھل کر حمایت و سرپرستی کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہاکہ موجودہ حکمران بھی مشرف اور زرداری کے نقش قدم پرچل رہے ہیں اور امریکی ایما پر بھارت کو ’’ بڑا بھائی ‘‘ تسلیم کرنے پرتیارنظرآتے ہیں ۔

انھوں نے حکمرانوں کوخبردارکیا کہ وہ امریکی چالوں سے ہوشیار رہیں، جان کیری کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کریں اور امریکا پر واضح کردیں کہ بھارت کوافغانستان میں کردار دینے سے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔