صدر زرداری نے روحانی پیر کے مشورے پر 2 مرتبہ تقریب منسوخ کردی

 جمعرات 27 جون 2013
صدر زرداری نے اپنے پیرکے حکم پر دوسری مرتبہ 8غیر ملکی سفیر وں سے ان کی اسناد سفارت وصول کرنے کی تقریب کومؤخر کردیا، فوٹو: فائل

صدر زرداری نے اپنے پیرکے حکم پر دوسری مرتبہ 8غیر ملکی سفیر وں سے ان کی اسناد سفارت وصول کرنے کی تقریب کومؤخر کردیا، فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری  امور مملکت چلانے کیلیے آئین پاکستان کے پابند ہیں وہ آئین کے بجائے اپنے پیر کوزیادہ اہمیت دینے لگے ہیں۔

صدر زرداری نے اپنے پیرکے حکم پر دوسری مرتبہ 8غیر ملکی سفیر وں سے ان کی اسناد سفارت وصول کرنے کی تقریب کومؤخر کردیا، چین، برونائی،لبنان، یوراگوئے اورچاردیگر ممالک کے سفیرصدرِمملکت کواپنے کاغذات پیش کرنے کیلیے2ہفتوں سے منتظر ہیں تاہم اب8غیر ملکی سفیروں کو آج  ایوان صدر میں روایتی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے جہاں وہ صدر کواپنی اسناد سفارت پیش کریں گے، ایک  رپورٹ کے مطابق  صدر زرداری کے نزدیک غیرملکی سفیروں سے ان کی دستاویز وصول کرنے سے کہیں زیادہ اہم ان کے روحانی پیر کے مشورے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر نے اپنے پیرکے مشورے پرپہاڑوں میں گھرے دارالحکومت کوچھوڑاان کے مشورے پر، خوش بختی اوران کے سر پر منڈلانے والی بدروحیں جھاڑنے کیلیے ساحل سمندر کے قریب رہائش اختیارکی ،طویل عرصے تک کراچی میں صدرکی رہائش کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ صوبائی دارالحکومت میں کراچی میں پیر (24 جون)کوسفارت کاروں سے ملاقات کریں گے لیکن یہ منصوبہ بھی تبدیل کردیا گیااس بار اب تک یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ ان کے پیر صاحب نے انہیں دوبارہ پہاڑی علاقے کی طرف جانے کی اجازت دیدی ہے یانہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔