بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  جمعرات 22 نومبر 2018
زلزلے کی گہرائی 90 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

زلزلے کی گہرائی 90 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز ۔ فوٹو : فائل

قلات: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی ریکٹراسکیل پر 4.6 شدت ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہرنکل آئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹرجب کہ زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب میں 60 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔