نجم سیٹھی نے ہرجانہ کیس میں ناکامی کا ملبہ بھارتی لابی پر ڈال دیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 نومبر 2018
پاکستان کا کیس قطعی طور پر کمزور نہیں تھا، سابق چیئرمین بورڈ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کا کیس قطعی طور پر کمزور نہیں تھا، سابق چیئرمین بورڈ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ہرجانہ کیس میں ناکامی کا ملبہ بھارتی لابی پر ڈال دیا۔

ںجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا کیس قطعی طور پر کمزور نہیں تھا،لندن میں قانون دانوں سے مشورے کے بعد ہی آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی سے رجوع کیا گیا لیکن فیصلہ غیر معقول اور سیاسی اثرات کا شاخسانہ ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی بورڈ تو آئی سی سی کو بھی دھمکی دیتا ہے کہ اگر مطالبہ نہ مانا تو الگ کونسل بنالے گا، میں بڑی سنجیدگی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فیصلہ اسی لابی کے اثرات کی وجہ سے خلاف آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔