- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
صنعتوں کو4روزگیس بندش پرکراچی چیمبرکی مذمت

کم پریشرکے نام پربغیر اطلاع فوری گیس بندش صنعتوں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے (فوٹو : فائل)
کراچی: کراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرمیاں ابرار احمد نے گیس کمپنی کی جانب سے آئندہ 4روز کیلیے کراچی کی صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کم پریشرکے نام پر 4 روز کیلیے کراچی کی صنعتوں کو گیس سپلائی بند کرنے کا بہانہ قبول نہیں، گیس کی بندش سے صنعتوں کی پیداوار شدید متاثر ہوگی، بغیر اطلاع اورفوری گیس کی بندش صنعتوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آئندہ 4 روزمیں گیس کی بندش کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں شدیدمتاثرہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ اورسپلائی شدیدمتاثر ہوگی بالخصوص برآمدی صنعتوں کے آرڈر متاثر ہوں گے، حکومت کااینٹی بزنس طرز عمل قابل مذمت ہے، گیس کی بندش سے پروسس انڈسٹریزکی پیداواری سرگرمیاں شدید متاثر ہوں گی جس کی وجہ سے مقامی اور پاکستان کی دیگر شہروں کی مارکیٹوں میں اشیا خوردونوش کی قلت ہوسکتی ہے۔ انھوںنے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تمام صنعتوں زونز میں واقع صنعتوں کو گیس کی فراہمی فوری بحال کی جائے تاکہ ایکسپورٹ آرڈر اورسپلائی چین متاثر نہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ حکومت اوراس کے اداروں کی جانب سے گیس اوربجلی کی بندش کے واقعات اینٹی بزنس ہیں جو نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ پاکستانی معیشت کیلیے بھی عدم استحکام کا باعث ہیں۔ علاوہ ازیں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے تنظیم پی ایچ ایم اے کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی، عبدالرئوف پٹیل، کامران چندانہ، رفیق گوڈیل، خواجہ ایم عثمان، عتیق کوچرا اور نقی باڑی نے بھی کراچی کی صنعتوں کو گیس کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے معیشت کے لیے تباہ کن نتائج ہوںگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔