سانحہ نانگا پربت؛ قتل کئے گئے غیرملکی سیاحوں کی میتوں کو حنوط کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2013
حنوط کرنے کے بعد لاشیں خراب ہونےسے بچ جائیں گی۔ ڈکٹرز. فوٹو اے ایف پی

حنوط کرنے کے بعد لاشیں خراب ہونےسے بچ جائیں گی۔ ڈکٹرز. فوٹو اے ایف پی

اسلام آ باد: نانگاپربت پر قتل کئے گئے غیرملکی سیاحوں کی میتوں کو حنوط کردیا گیا۔

سی ایم ایچ سے ماہرین کی پانچ رکنی ٹیم نے رات بھر میں نانگا پربت پر قتل کئے گئے غیرملکی کوہ پیماؤں کی لاشوں کو حنوط کردیا، چونکہ ان میتوں کو دستاویزات مکمل ہونے کے بعد غیرممالک میں بھیجنا ہے اس لئے ڈاکٹرز کو ان کے خراب ہونے کا ڈر تھا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حنوط کرنے کے بعد لاشیں خراب ہونےسے بچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب نانگا پربت بیس کیمپ میں دہشت گردوں نے فائرنگ کے کرے 10 غیرملکی سیاحوں سمیت 11افراد کوقتل کردیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔