- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
سانحہ نانگا پربت، آئی جی گلگت بلتستان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکشن جاری
اسلام آباد: سانحہ نانگا پربت پر آئی جی گلگت بلتستان عثمان زکریا کوعہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے گلگت بلتستان میں بیس کیمپ میں 10 غیرملکی سیاحوں سمیت 11افراد کے قتل کے بعد قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اورآئی جی عثمان زکریا کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے بعد آج وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد آئی جی گلگت بلتستان کی برطرفی کا نوٹی فکشن جاری کردیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 10 غیرملکی سیاحوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے آئی جی گلگت بلتستان کودہشت گردی کےخدشات سے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن سیکیورٹی اداروں کی پیشگی اطلاع کے باوجود کوہ پیماؤں کی حفاظت کے لئے خاطر خواہ اقداما ت نہ کرنے پر عثمان زکریا کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔