بھارتی فنکاروں کی محبت لے کر پاکستان پہنچ رہا ہوں، میکا

عمیر علی انجم  جمعـء 28 جون 2013
مدت سے من کرتا رہا،کراچی میں پرفارم کرکے خوشی ہوگی ،بھارتی گلوکار اور موسیقار۔ فوٹو: فائل

مدت سے من کرتا رہا،کراچی میں پرفارم کرکے خوشی ہوگی ،بھارتی گلوکار اور موسیقار۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی گلوکار اور موسیقار میکا سنگھ کل کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اتوارکے روز میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کرینگے ۔

میکا سنگھ بھارتی فلموں کے انتہائی مقبول گانوں کے خالق ہیں انھوں نے اکشے کمارپرفلمائی گئی فلم ’سنگھ ازکنگ ‘کے گانے گائے جنھیں عالمی سطح پرشہرت حاصل ہوئی ’جب دی مٹ‘ کا مشہور گانا موجہ ہی موجہ‘بھارتی فلم دھنو‘باڈی گارڈ‘ صبح ہونے نہ دے‘ ڈھنک کاچکا‘چنتا تاتاچیتاچیتا‘ابن بتوتہ‘ ودیگرگانے گائے ہیں۔

پاکستان آمد کے حوالے سے بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہندوستان کی طرح پاکستان میں بھی ان کے گانے مقبول ہیں مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے کابڑی مدت سے من کرتا تھا، بھارتی فنکاروں کی محبت لے کر پاکستان پہنچ رہا ہوں، انتہائی مصروفیت کے باوجود یہاں پرفارم کرنے آرہا ہوں۔انھوں نے بتایاکہ ہندوستان فلم انڈسٹری کے بہت سے دوستوں نے پاکستانی فنکاروں کے لیے سلام اورنمستے کہاہے میں امن کا پیغام لے کرآرہاہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔