- آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر
- عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
ٹاپ آرڈر پر ترقی ملتے ہی واٹسن کے بیٹ میں جان پڑگئی
ٹائونٹن: سمرسٹ سے ٹور میچ میں آسٹریلوی اوپنر واٹسن شاٹ کھیلنے کیلیے تیار، انھوں نے 90 رنز بنائے۔ فوٹو: گیٹی امیجز
ٹاؤنٹن: آسٹریلوی ٹاپ آرڈر پر ترقی ملتے ہی شین واٹسن کے بیٹ میں جان پڑگئی، سمرسٹ کے خلاف ٹور میچ میں 90 رنز جڑ دیے۔
چار روزہ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 266 رنز بنالیے، عثمان خواجہ 27 رنز تک محدود رہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے دن کی چھٹی گیند پر ہی اوپنر ایڈ کوان صرف3 رنز بناکر جمال حسین کی گیند پر وکٹ کیپر الیکس بارو کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، شین واٹسن نے عثمان خواجہ کی رفاقت میں اسکور کو 78 تک پہنچایا مگر عثمان 27 رنز بناکر میشیڈے کا شکار بن گئے،کیچ ہیل ڈریتھ نے تھاما، واٹسن نے دوسرے اینڈ سے عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا مگر سنچری مکمل نہیں کرپائے، انھوں نے 94 بالز پر 20 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔
کپتان مائیکل کلارک جب 45 رنز بناکر میشیڈے کی دوسری وکٹ بنے تو اس وقت مجموعی اسکور 212 تھا، جب کھیل کا اختتام ہوا تو مہمان ٹیم 4 وکٹ پر 266 رنز بنا چکی تھی، اسے سمرسٹ کی پہلی اننگز کے اسکور320 کو برابر کرنے کیلیے مزید54 رنز درکار جبکہ6 وکٹیں باقی ہیں، فل ہیوز 44 اور بریڈ ہیڈن 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، میشیڈے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے نئے کوچ ڈیرن لی مین پہلے ہی ایشز میں شین واٹسن کو بطور اوپنر کھلانے کا اعلان کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔