اینڈی مرے نے ویمن اسٹار سرینا ولیمز کو لاس ویگاس میں مقابلے کیلیے چیلنج کردیا

اے ایف پی  جمعـء 28 جون 2013
میں اپنے چیلنج پر قائم اور مجھے یقین ہے کہ لوگ اس مقابلے میں کافی دلچسپی لیں گے، اینڈے مرے  فوٹو: فائل

میں اپنے چیلنج پر قائم اور مجھے یقین ہے کہ لوگ اس مقابلے میں کافی دلچسپی لیں گے، اینڈے مرے فوٹو: فائل

لندن: یو ایس چیمپئن اینڈی مرے نے ٹاپ امریکی ویمن اسٹار سرینا ولیمز کو مقابلے کیلیے چیلنج کردیا۔

انھوں نے ورلڈ نمبرون خاتون کھلاڑی کو لاس ویگاس میں میچ کی دعوت دی ہے، ورلڈ نمبر ٹو مرے نے یہ چیلنج ٹویٹر پر ایک فالوور کے کمنٹس کے بعد دیا، جس میں اس نے کہا تھا کہ سرینا امریکا کے مرد ٹینس پلیئرز کو بھی مات دے سکتی ہیں۔ مرے نے کہا کہ میں اپنے چیلنج پر قائم اور مجھے یقین ہے کہ لوگ اس مقابلے میں کافی دلچسپی لیں گے۔

ٹینس میں یہ پہلی مرتبہ نہیں جب کوئی مرد اسٹار خاتون پلیئر کے مد مقابل آئے، 1930-40 کے ٹینس سپر اسٹار بوبی رگز نے 55 برس کی عمر میں دو خواتین اسٹارز مارگریٹ کورٹ اور بلی جین کنگ کے ساتھ مقابلہ کیا، یہ دونوں میچز 1973 میں کھیلے گئے، رگز نے مارگریٹ کو آسانی سے ہرا دیا جس پر بلی جین کنگ نے انھیں چیلنج کردیا، ہوسٹن میں ہونے والے مقابلے میں پہلی مرتبہ ایک خاتون ٹینس پلیئر نے مرد کھلاڑی کو شکست دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔