سبزیاں کھانے سے انسان متعدد امراض سے بچ جاتاہے،ماہرین

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 جون 2013
والدین بچوں میں بچپن سے ہی سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں اور فوائد بتائیں فوٹو: ایکسپریس / فائل

والدین بچوں میں بچپن سے ہی سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں اور فوائد بتائیں فوٹو: ایکسپریس / فائل

کراچی:  ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سبزیاں کھانے سے انسان متعدد امراض سے بچ جاتا ہے۔

انسانی جسم کو غذائیت کے لیے لحمیات ، نشاستہ ، تیل ، معدنیات اور حیاتین کی اشد ضرورت ہوتی ہے یہ تمام کیلوریزسبزیوںمیں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے، والدین بچوں میں بچپن سے ہی سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں اور فوائد بتائیں ماہرین نے بتایا کہ آلو ، لہسن ، پیاز، شکر قندی وغیرہ میں نشاستہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

اسی طرح مٹر، پتوں والی سبزیوں اور لہسن میں لحمیات جبکہ ٹماٹر، گاجر، شلجم ، شکر قندی ، جڑوں اور پتے والی سبزیوں میں وٹامن اے کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے ، مٹر، پھلیوں، ٹماٹر میں وٹامن بی اور سبز مرچ ، شلجم ، پھول گوبھی، بندگوبھی، پالک ، پودینہ وغیرہ میں وٹا من سی کثرت سے پایا جاتا ہے جو ہر عمرکے انسان کی جسمانی صحت کے لیے اشد ضروری ہے،ماہرین کاکہناتھا کہ تحقیق سے معلوم ہواہے کہ سبزیوں میں انسانی ضرورت کے تمام اجزا موجود ہوتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔