کراچی سینٹرل جیل میں 65 قیدی نفسیاتی مریض بن گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 جون 2013
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں میں نفسیاتی امراض میں اضافے کے پیش نظر صوبائی محکمہ صحت نے نفسیاتی قیدیوں کے علاج و معالجے کیلیے ڈاکٹر تعینات کردیا ہے۔

سینٹرل جیل کے دورے کے بعد سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو نے بتایا کہ جیل میں65 قیدی نفسیاتی امراض کاشکار ہیں، سیکریٹری صحت نے سول اسپتال کراچی نفسیاتی یونٹ کے ایک ڈاکٹرکوہفتے میں2 بار سینٹرل جیل میں نفسیاتی قیدیوں کے معائنے اورعلاج کیلیے تعینات کیا ہے۔

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں کراچی سمیت مختلف جیلوں میں اسکن (جلدی) امراض میں بھی اضافہ ہوا ہے، ماہرین طب کے مطابق جیلوں میں قیدیوں میں صفائی وستھرائی کی ناکافی سہولتوں کی وجہ سے جلدی امراض پھیل جاتے ہیں، گرمیوں میں پسینے اوردیگر وجوہ کی بنا پر اسکن کے امراض ایک سے دوسرے فرد کو باآسانی منتقل ہوجاتے ہیں جس سے جیلوں میں گرمیوں کے موسم میں قیدیوںکومختلف طبی مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرمحکمہ صحت نے کراچی سمیت صوبے کی جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائیٹس کی تشخیص کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔