جرمن پولیس گسٹاپوکی روح پاکستان میں بھی آگئی، سردار احمد

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 جون 2013
لوگوں کواٹھاکر غائب کردیاجاتاہے،دہشتگردی کے خلاف کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے, سردار احمد  فوٹو پی پی آئی /فائل

لوگوں کواٹھاکر غائب کردیاجاتاہے،دہشتگردی کے خلاف کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے, سردار احمد فوٹو پی پی آئی /فائل

کراچی: ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کا کہنا ہے کہ جرمن خفیہ پولیس گسٹاپوکی روح پاکستان میں بھی آ گئی ہے۔

کبھی ایک توکبھی دوسرے صوبے میں لوگوں کو غائب کردیاجاتا ہے، سندھ سے رینجرزکوواپس کرکے اسکی جگہ پولیس میں تعلیم یافتہ افراد کو تعینات کیا جائے اوراگریہ فوری ممکن نہیں تورینجرز کوصوبائی وزیر داخلہ کے ماتحت کیاجائے۔

جمعرات کو سندھ اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے سیدسرداراحمد کا کہنا تھا کہ بجٹ میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی، انسداددہشت گردی کیلیے جامع پالیسی بنائی جائے، سندھ میں پولیس اوررینجرز کے درمیان کوئی رابطہ کارنہیں،پولیس اور رینجرز میں موثر رابطے کا نظام بنایا جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔