نسوار خریدنے اور بیچنے والے کو 5 کوڑوں کی سزا ملے گی، منگل باغ

 جمعـء 28 جون 2013
سوار کھانا اور سگریٹ نوشی کرنا غیراسلامی اور غیرشرعی فعل ہے,  منگل باغ  فوٹو: فائل

سوار کھانا اور سگریٹ نوشی کرنا غیراسلامی اور غیرشرعی فعل ہے, منگل باغ فوٹو: فائل

پشاور / خیبر ایجنسی: خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے نسوارخریدنے اور بیچنے پر پابندی عائد کردی ۔

برطانوی نیوزویب سائیٹ کے مطابق پابندی کا اعلان لشکر اسلام کے امیر منگل باغ نے کیا۔انھوں نے کہا کہ نسوار کھانا اور سگریٹ نوشی کرنا غیراسلامی اور غیرشرعی فعل ہے اور شریعت کی رو سے حرام ہے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے تحصیل باڑہ کے تمام قبائل سے کہا کہ یکم رمضان سے نسوار اور دیگر نشہ آور اشیا کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پابندی کے بعد کوئی شخص نسوار کھانے یا اس کی خریدو فروخت میں ملوث پایا گیا تو اسے 5کوڑے سزا دی جائے گی۔علاوہ ازیں انھوں نے خواتین کے پہاڑی علاقوں سے لکڑیاں اور گھاس وغیرہ لانے پر بھی پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔