جاتی، پسند کی شادی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

نامہ نگار  اتوار 19 اگست 2012
ایک زخمی، 2 افرادگرفتار، مقتول عدالت سے واپس آرہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے حملہ کر دیا فوٹو: فائل

ایک زخمی، 2 افرادگرفتار، مقتول عدالت سے واپس آرہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے حملہ کر دیا فوٹو: فائل

جاتی: جاتی کے قریب پیار کی شادی کرنیوالے نوجوان کو کلہاڑیاں مار کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا، حملے میں ایک شخص ایک زخمی، 2ملزم گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے 25سالہ علی نواز کوجاتی میرپور بھٹورو روڈ پر ملزمان نے حملہ کر کے ہلاک جبکہ مشتاق احمد پوڑو کو شدید زخمی کر دیا، جاتی پولیس نے زخمی کو تعلقہ اسپتال پہنچایا،

لاش گھر پہنچنے پر والدین کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتول نے ایک سال قبل ملزم محمد پوڑو کی بیوی حُسنہ سے پیار کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے برادری میں تنازع چل رہا تھا واقعے والے دن مقتول عدالت میں پیشی کے بعد گائوں واپس آرہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے دو ملزمان سومار اور محمد پوڑو کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔