پھلوں اورسبزیوں سے حیرت انگیزفن پارے بنوانے والا اطالوی ماہر

ویب ڈیسک  پير 26 نومبر 2018
اطالوی فنکا ویلرینو فیٹیکا تربوز، پنیر، آلو اور ٹرفل پر بنائی جانے والے فن پاروں سے عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ویب سائٹ ویلرینو

اطالوی فنکا ویلرینو فیٹیکا تربوز، پنیر، آلو اور ٹرفل پر بنائی جانے والے فن پاروں سے عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ویب سائٹ ویلرینو

وینس: اطالوی فن کار ویلرینو فیٹیکا کا دعویٰ ہے کہ وہ کھانے کے مختلف اشیا کو فن پاروں میں ڈھالنے والے دنیا کے واحد تخلیق کار ہیں۔ اگرچہ ویلرینو کا یہ دعویٰ درست تو نہیں لیکن ان جیسے فن پارے دنیا میں شاید ہی کوئی اور بناسکتا ہو۔

پنیر کے بڑے ٹکڑوں سے لے کر آلو اور تربوز سے بھی ویلرینو ایسے شاہکار بناتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ویلرینو فیٹیکا کہتے ہیں کہ انہیں لڑکپن سے ہی غذائی اشیا سے مختلف اشیا بنانے کا شوق تھا اور دھیرے دھیرے وہ اس میں ماہر ہوتے چلے گئے لیکن پنیر یا آلو پر چہرے بنانے کے لیے وہ خاص اوزار استعمال کرتے ہیں۔

حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ ویلرینو ایک طرح کی غذائی فنگس ٹرفل پر بھی کچھ نہ کچھ بنالیتے ہیں۔ لڑکپن میں وہ اپنے خاندانی ریستوران میں اہلِ خانہ کی مدد کرتے تھے اور ان کے پاس رنگ اور کاغذ کی بجائے کھانے پینے کی اشیا ہوتی تھیں۔ بس اسی پر انہوں نے اپنی فنکاری ثابت کرنا شروع کردی۔ اب تک وہ دنیا میں تربوز سے تیارکردہ سب سے بڑا شاہکار تخلیق کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں اور ٹرفل پر بھی اشکال بناچکے ہیں۔

ذیل میں ان کے شاہکار دیکھئے، ان کی تفصیلات جانئے اورسر دھنئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔