فیصل آباد میں ویگن اور ٹرک میں تصادم ،4 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2013
فیصل آباد سے اوکاڑہ جانے والی ویگن سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیصل آباد سے اوکاڑہ جانے والی ویگن سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

فیصل آباد: ستیانہ روڈ پر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18  شدید زخمی ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سے اوکاڑہ جانے والی ویگن سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہو گئے،ریسکیوکے عملے نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اورایک بچہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔