اسلام آباد: اہم شخصیات سے بھتہ طلب کرنے والے 3دہشت گرد گرفتار، پولیس

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2013
ملزمان اہم شخصیت کو طالبان کا نمائندہ بن کر دھمکی آمیز فون کرتے تھے. فوٹو: آئی این پی

ملزمان اہم شخصیت کو طالبان کا نمائندہ بن کر دھمکی آمیز فون کرتے تھے. فوٹو: آئی این پی

اسلام آ باد: سی آئی اے پولیس نےخیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر رحمان اللہ سمیت اہم شخصیت کو دھمکیاں اور بھتے کا مطالبہ کرنے کے الزام میں 3  دہشت گردوں کو گرفتا ر کرلیا ہے۔

سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں میں محمد عالم خان ،محمد طاہر اور مکمل شاہ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق وزستان ،مالاکنڈ ایجنسی اور اپر دیر سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اہم شخصیت کو طالبان کا نمائندہ بن کر دھمکی آمیز فون کرتے تھے اور ان کی رہائش گاہ پر پمفلٹ پھینک کر بھاری بھتے کا مطالبہ کیا کرتے تھے، ملزمان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر رحمان اللہ سے بھی پیسوں کا مطالبہ کیا تھا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کالعدم تنظیم کے لیٹر پیڈ پر لکھے پمفلٹ برآمد کرلئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔