- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
- ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
حملے کی اطلاع دینے کے باوجود 9 گھنٹے بعد پہلا ہیلی کاپٹرمدد کوآیا، بچ جانیوالا چینی کوہ پیما
بیجنگ: سانحہ نانگا پربت میں بچ جانے والے چینی کوہ پیما ژہانگ جنگ چوان نے کہا ہے کہ پولیس کو حملے کی اطلاع دینے کے باوجود پہلا ہیلی کاپٹر9 گھنٹے بعد مدد کو آیا۔
چین میں اپنے آبائی شہر ’’کُمنگ‘‘ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ژہانگ جنگ چوان کا کہنا تھا کہ واقعے میں حملہ آوروں نے ان پر بھی فائرنگ کی لیکن گولی ان کے سر کے قریب سے گزر گئی جس کے بعد وہ جان بچانے کے لئے بدحواسی کے عالم میں کیمپ سے بھاگے اور بھاگتے بھاگتے 30 میٹر گہری کھائی میں کود گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 40 منٹ بعد کیمپ میں واپس آئے اور سیٹلائٹ فون سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے 9 گھنٹے بعد پہلا ہیلی کاپٹر ان کی مدد کو پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہم پر حملہ کیا ان کے پاس برف توڑنے والی کلہاڑی اور کدال نہیں تھے۔
ژہانگ جنگ چوان نے مزید کہا کہ وہ کیمپ سے بھاگنے میں اس لئے کامیاب ہوئے کیونکہ انہوں نے فوجی تربیت حاصل کی ہوئی ہے اور اس وقت ان کے لئے بہتر تھا کہ وہ جان بچانے کے لئے کسی گہری جگہ پر چھپے رہیں۔
واضح رہے کہ 23 جون کی درمیانی رات نانگا پربت بیس کیمپ پر طالبان نے فائرنگ کرکے 10 غیر ملکی سیاحوں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں سے 5 کا تعلق یوکرائن، 3 کا چین، ایک کا روس اور ایک کا نیپال سے تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔