لیہ سے کھدائی کے دوران 500 سال قدیم سکے برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2013
برآمد ہوئے سکوں میں 1876 سے لےکر 1970 تک کے دورکے سکے شامل ہیں۔ فوٹو: اویس جعفری/ ایکسپریس

برآمد ہوئے سکوں میں 1876 سے لےکر 1970 تک کے دورکے سکے شامل ہیں۔ فوٹو: اویس جعفری/ ایکسپریس

ملتان: لیہ میں کھدائی کے دوران برطانوی راج اور شیرشاہ سوری کے دور کے 500 سال پرانے سکے دریافت ہوئے ہیں۔

گاؤں دوسوتہترٹی ڈی اے میں ایک غیرآباد گھر میں کھدائی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران زمین سے سکے برآمد ہوئے جو 500 سال پرانے اور نہایت نایاب ہیں جبکہ اہل علاقہ 200 کے قریب نایاب سکے اپنے ساتھ لےگئے، برآمد ہونے والے سکوں میں 1876 سے لےکر 1970 تک کے دورکے سکے شامل ہیں، شیرشاہ سوری دور کے ہاتھ کے بنے سکے بھی ملے ہیں جن پر خوبصورت نقش ونگار کندہ ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او غازی صلاح الدین نے 5 رکنی پولیس ٹیم بھیجی لیکن لوگوں نے انہیں یہ قدیم سکے دینے سے انکار کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان سکوں کی تلاش وہ اور ان کےاہل خانہ سالوں سے کر رہے ہیں اور وہ انہیں حکومت کو دینے کے بجائے فروخت کر دیں گے تاکہ اس کے عوض انہیں رقم مل سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔