ہالہ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

بزنس رپورٹر  ہفتہ 29 جون 2013
ابتدائی طور پر 14 ملین مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا، وزارت پٹرولیم   فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل

ابتدائی طور پر 14 ملین مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا، وزارت پٹرولیم فوٹو: عیسیٰ ملک/فائل

کراچی: سندھ میں ہالہ کے مقام پر تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں سے ابتدائی طور پر14ملین مکعب فٹ گیس اور 125 بیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا۔

وزارت پٹرولیم کے مطابق یہ ذخائر ہالہ بلاک کے آدم ویل ون میں دریافت ہوئے ہیں جہاں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) 65 فیصد اور ماری پٹرولیم 35 فیصد کی شراکت دار ہے۔

ذرائع کے مطابق دریافت ہونے والے ذخائر کا مزید تخمینہ لگایا جارہا ہے تاہم ابتدائی طور پر اس بلاک سے 14 ملین مکعب فیٹ گیس اور125 بیرل تیل یومیہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اس سے قبل سانگھڑ میں بھی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔