کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان سے تین لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2013
 لاشیں ایک روز پرانی ہیں جبکہ مرنے والوں کی عمریں30 سے 35 کے درمیان ہیں، پولیس فوٹو: فائل

لاشیں ایک روز پرانی ہیں جبکہ مرنے والوں کی عمریں30 سے 35 کے درمیان ہیں، پولیس فوٹو: فائل

کوئٹہ: پولیس نے سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے سے 3 نامعلوم افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود میں ایک قبرستان سے 3 افراد کی ہاتھ پیر بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق لاشیں ایک روز پرانی ہیں جبکہ مرنے والوں کی عمریں30 سے 35 کے درمیان ہیں، تمام لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا لیکن تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔