بھارتی پاپ سنگر میکا سنگھ کا پاکستان آنے سے انکار

عمیر علی انجم  اتوار 30 جون 2013
سیکیورٹی رسک کے باعث پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا ،گلوکار کا فون ۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی رسک کے باعث پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا ،گلوکار کا فون ۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی پاپ سنگرمیکاسنگھ نے سیکیورٹی رسک کے باعث پاکستان آنے سے انکارکردیا جس کے باعث پاکستان میں کنسرٹ انتظامیہ کوپریشانی کا سامنا ہوا اور لاکھوں روپے کا نقصان بھی پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارمیکاسنگھ کوکل کراچی کے بیچ لگثرری ہوٹل میں پرفارم کرنے کے لیے آناتھا اورآج ان کی فلائٹ پاکستان پہنچنی تھی مگرگزشتہ روزاچانک انھوں نے کنسرٹ انتظامیہ کوٹیلی فون کرکے پاکستان آنے سے انکارکردیااورجوازسیکیورٹی رسک پیش کیا،بھارتی گلوکارمیکاسنگھ اس سے قبل بھی دومرتبہ پاکستان شومیں شرکت کی غرض سے آنے سے قبل انکارکرچکے ہیں ۔

بھارتی گلوکارکاپاکستان نہ آنا اور پاکستانی فنکاروں کوبھتے کی پرچیاں ملناحکومت کی واضح ناکامی ہے ۔پاکستانی ڈرامہ اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ افرادکاکہنا ہے کہ اگرپاکستان میں حالات اسی طرح رہے تومستقبل میں ہمیں شدیدپریشانی کا سامنا ہوگا نومنتخب حکومت کودہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بناناہوگا۔فنکاروں کامزیدکہنا تھا کہ ہندوستانی فنکاروں کوپاکستان آنے سے انکااچھاشگون نہیں ہے کیونکہ ہمارے بھی متعددفنکاروہاں کام کررہے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔