پٹوار خانے سے ایوان صدر تک کرپشن عام ہوچکی، چیف جسٹس پشاور

 اتوار 30 جون 2013
خیبر پختونخوا حکومت موبائل کورٹس اور صارفین عدالتیں بنا نے کیلیے اسمبلی سے ایکٹ منظور کرائے، تقریب سے جسٹس دوست محمد کا خطاب۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت موبائل کورٹس اور صارفین عدالتیں بنا نے کیلیے اسمبلی سے ایکٹ منظور کرائے، تقریب سے جسٹس دوست محمد کا خطاب۔ فوٹو: فائل

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ پٹوار خانے سے ایوان صدر تک کرپشن عام ہوچکی ہے۔

ایسا اعلیٰ سطح کا آئینی ادارہ قائم ہونا چاہیے جو صدر وزیراعظم سمیت تمام لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لائے، خیبر پختونخوا میں موبائل کورٹس اور صارفین عدالتیں بنائی جائیںگی ، صوبائی حکومت جلد از جلد اسمبلی سے ایکٹ منظور کرائے ۔ہفتے کو پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی تک کرپشن کے خاتمے کے لیے کوئی آئینی نظام نہیں بنایا جاسکا ۔

ملک میں ایسا آئینی ادارہ قائم کیا جانا چاہے جو صدر، وزیراعظم سمیت تمام لوگوں کا احتساب کرسکے ۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن حکمراں ہاتھوں میں کشکول لے کر بھیک مانگتے پھر رہے ہیں ۔ حکمرانوں کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔