پیپلز پارٹی کی خیبرپختونخوا میں حکومت کاحصہ بننے کی خواہش مسترد

شاہد حمید  اتوار 30 جون 2013
جسطرح پیپلزپارٹی مرکزمیں اپوزیشن میں بیٹھی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی اپوزیشن ہی میں بیٹھے گی,فریال تالپور. فوٹو: فائل

جسطرح پیپلزپارٹی مرکزمیں اپوزیشن میں بیٹھی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی اپوزیشن ہی میں بیٹھے گی,فریال تالپور. فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سربراہی میں قائم 4جماعتی اتحاد کی حکومت میں شامل ہونیکی خواہش رازدارانہ طریقے سے پارٹی قیادت تک پہنچادی جسے مستردکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی قیادت نے واضح کردیاکہ پیپلزپارٹی مرکزکی طرح خیبر پختونخوا میں بھی اپوزیشن ہی میں بیٹھے گی اور بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کریگی۔

پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکی سات رکنی کور کمیٹی کی گزشتہ شب مرکزی رہنمافریال تالپورکیساتھ ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوامیں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں پائی جانیوالی سوچ کوانکے سامنے پیش کیاگیا جسکی خودکورکمیٹی ارکان نے بھی مخالفت کی اورواضح کیاکہ اگرپیپلزپارٹی خود کو زندہ رکھنا چاہتی ہے تواپوزیشن میں بیٹھناہوگا،فریال تالپورنے واضح کیاکہ جسطرح پیپلزپارٹی مرکزمیں اپوزیشن میں بیٹھی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میںبھی اپوزیشن ہی میں بیٹھے گی اور حزب اختلاف کابھرپور کرداراداکریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔