کنگ خان کی ’’زیرو‘‘ پر مقدمہ، فلم کی ٹیم بھی دفاع میں سامنے آگئی

ویب ڈیسک  جمعـء 30 نومبر 2018
شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹوفائل

شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹوفائل

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کی ٹیم فلم ’’زیرو‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر اپنے دفاع میں سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں فلم ’زیرو‘ کے خلاف سماعت کے موقع پر شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ کی ٹیم نے فلم پر لگے الزامات کے دفاع میں کہا کہ سکھ برادری کی دائر کردہ درخواست مکمل طور پر ایک غلط فہمی پر مبنی ہے کیوں کہ فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ خان کرپان نہیں بلکہ عام سی تلوار پہنے ہوئے ہیں جس کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

فلم سازوں نے کہا  کہ انہوں نے اس فلم کے ذریعے کسی برادری یا معاشرے کے کسی طبقے کی بے عزتی نہیں کی اور نہ ہی کرپان کا استعمال  کیا  جو خالصہ کے لیے ایک مقدس علامت ہے۔

یہ پڑھیں: کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر 6 کروڑ کا ہندسہ عبور کرگیا

واضح رہے کہ دلی کے سکھ گردوارے کی انتظامی کمیٹی نے شاہ رخ خان اور آنند لعل رائے پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے فلم کے ٹریلر اور پوسٹر میں سکھوں کے روایتی کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے جس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔