جام معشوق علی آبائی گاؤں میں سپردخاک

نامہ نگار  ہفتہ 1 دسمبر 2018
جام نواز علی میں نمازہ جنازہ و تدفین، ارکان اسمبلی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ فوٹو: فائل

جام نواز علی میں نمازہ جنازہ و تدفین، ارکان اسمبلی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم: سابق وفاقی وزیر نواب زادہ جام معشوق علی خان کو ان کے آبائی قبرستان شاہ محمد شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ جام صادق علی خان کے فرزند و سابق وفاقی وزیر نواب زادہ جام معشوق علی خان کی نماز جنازہ جمعے کو ان کے آبائی گاؤں جام نواز علی میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں آبائی قبرستان شاہ محمد شاہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جام نواز علی میں نمازہ جنازہ و تدفین کے موقع پر ارکان اسمبلی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جام معشوق علی کی تدفین پرجام نوازعلی اوربیرانی کے تمام بازارسوگ میں مکمل بندرہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔