مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پاکستانی نوجوان اشعر جاوید کی پہلی پوزیشن

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 1 دسمبر 2018
اشعر جاوید ان دنوں جرمنی میں آئی ٹی سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔فوٹو: فائل

اشعر جاوید ان دنوں جرمنی میں آئی ٹی سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔فوٹو: فائل

نیویارک:  پاکستانی نوجوان اشعر جاوید نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی نوجوان اشعر جاوید ان دنوں جرمنی میں آئی ٹی سیکیورٹی ریسرچر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے تمام آئی ٹی ماہرین کو شکست دیتے ہوئے مائیکرو سافٹ سیکیورٹی ریسرچ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ ہر سال دنیا بھر سے 100 نئے آئی ٹی ایکسپرٹ سیکیورٹی ریسرچر منتخب کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں آئی ٹی ایکسپرٹس حصہ لیتے ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔