ٹیکس ڈیفالٹرکے ای ایس سی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنیکا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 30 جون 2013
کے ای ایس سی صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے اکٹھے کرچکا ہے.      فوٹو: فائل

کے ای ایس سی صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے اکٹھے کرچکا ہے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایف بی آر کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی(آر ٹی او ٹو) نے کراچی الیکٹرک سُپلائی کمپنی(کے ای ایس سی) کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آرکے سینئر افسر نے جمعے کوایکسپریس کو بتایاکہ کراچی الیکٹر سُپلائی کمپنی ایف بی آرکی ٹیکس ڈیفالٹر ہے اور کے ای ایس سی صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے اکٹھے کرچکا ہے مگر ٹیکس کی یہ رقم ایف بی آرکو جمع نہیں کروارہا ہے جس پر ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی نے کے ای ایس سی کیخلاف سخت اقدام اٹھانے کافیصلہ کیا تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔