- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا؛ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ چیف جسٹس
لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا، یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قبضہ مافیا منشا بم کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی۔
متاثرہ شخص نے کہا کہ اراضی واگزار کرانے کے باوجود قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ سول جج نور محمد میرے ساتھ بدتمیزی جب کہ منشا بم اور ان کے وکلاء سے تمیز سے پیش آتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، ایک منشا بم پولیس سے قابو میں نہیں آ رہا، یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ ، پولیس کو شرم آنی چاہئے، گالیاں بھی کھاتے ہیں بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں، متاثرین نے زمینوں پر قبضوں کے خلاف کیمپ لگا رکھا ہے اور پولیس ’سب اچھا‘ کی رپورٹ دے دہی ہے۔
ڈی آئی جی وقاص نذیر نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ پولیس عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کر رہی ہے، منشا بم اور خادم حسین رضوی کو پولیس نے ہی اٹھایا ہے۔
چیف جسٹس نے ڈی آئی جی وقاص نذیر سے استفسار کیا کہ تمہاری کیا رشتے داری ہے منشا بم سے، کیوں اسے بچا رہے ہو، یہاں وردی میں آئے ہو لیکن وردی میں واپس نہیں جاؤ گے، تمہیں معطل کیا جائے گا۔ بدمعاشوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور، سیشن جج اور متعلقہ سول جج برائے اوورسیز پاکستانیز نور محمد کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو آج رات بارہ بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔