- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
دہشت گردی ناکام بنادی، 5اہلکارشہید ہوئے،ایف سی

شریف آبادناکے پرمشکوک ٹویوٹاکوروکاگیاتودہشتگردنے گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا،ترجمان۔ فوٹو: فائل
کوئٹہ: قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کرکوئٹہ شہر میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،خودکش بمبار نے گاڑی روکنے پرخودکواڑالیا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادار ے کے5اہلکار شہید ہوگئے ،ایف سی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں عید الفطر کے موقع پرایک گاڑی میں گولہ باروداوردھماکاخیزموادلایاجارہاہے جو کسی اہم ٹارگٹ پردہشت گردی کیلیے استعمال کی جائے گی قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے شریف آبادچوک قمبرانی روڈاور دیگرمقامات پرناکے لگائے تھے اورچیکنگ کی جارہی تھی،شریف آباد ناکے پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا تودہشت گرد نے گاڑی کودھماکے سے اڑادیا۔
جس کے نتیجے میں حساس ادارے سمیت ایف سی کے5 اہلکارشہیدہوگئے اورگاڑی مکمل تباہ ہوگئی،دھماکے میں دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیاجس کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔دھماکے کی نوعیت سے معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی میں بھاری مقدارمیں دھماکا خیز موادموجود تھا جو کسی بھی ہدف پربڑی تباہی پھیلانے کیلیے استعمال کیا جاناتھا۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے جانیں قربان کرنے والے اہلکارو ںکوخراج تحسین پیش کیا۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم خان رئیسانی نے قمبرانی روڈپرواقعے شریف آبادچیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ۔وزیر اعلیٰ نے واقعے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا، وزیر اعلیٰ نے زخمی ہونے والے اہلکاروںکی جلدصحت یابی کی دعابھی کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔