- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
افغانستان کے صوبے قندھار میں بم دھماکا، 37 جنگجو ہلاک
کابل / واشنگٹن: افغانستان کے صوبے قندھار میں کار بم دھماکے میں 37 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
صوبائی گورنر ہاؤس کے ترجمان عزیز احمد عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں کار بم دھماکے میں 37 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ جنگجو مسلح ہو کر گاڑیوں میں سوار افغان پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیلیے رواں دواں تھے کہ قافلے میں موجود ایک گاڑی میں بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 37 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں 15موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں ۔ طالبان کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ ادھر افغان صوبے غزنی میں بم دھماکے سے ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئی ہیں۔
امریکی پرچم میں لپٹے ہوئے ان تابوتوں کو لے کر ایک خصوصی پرواز ڈیلاویر شہر کے ڈوور ایئر فورس بیس پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر سوگوار خاندان کے افراد کے علاوہ امریکی نائب صدر مائیک پنس اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ فوجی 27 نومبر کو ایسے علاقے میں ہلاک ہوئے جہاں طالبان کی سرگرمیوں کو غیر معمولی قرار دیا جاتا ہے۔
پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔