ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان اورانگلینڈ کا میچ 2-2 گول سےبرابر

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2013
پاکستان کی طرف سےایک گول محمد عمران اورایک گول عبدالحسیم خان نے کیا۔  فوٹو: ایف آئی ایچ

پاکستان کی طرف سےایک گول محمد عمران اورایک گول عبدالحسیم خان نے کیا۔ فوٹو: ایف آئی ایچ

جوہربارو: ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان کھیلاجانے والامیچ 2-2 گول سےبرابرہوگیا۔

ملائشیا کے شہر جوہر بارو کے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں انگلینڈ کی طرف سے اولیور ویلمرز نے پہلا گول کیا جس کے جواب میں پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نےگول کر کے حساب برابر کر دیا۔ پہلے ہاف میں ہی انگلینڈ کی طرف سے ایڈم ڈکسن نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جب کہ دوسرے ہاف میں پاکستان کی طرف سے عبدالحسیم خان نے گول کر کے میچ  ایک بارپھر برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف کے دوران انگلینڈ کی طرف سے تین بار گول کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی جسے پاکستانی گول کیپر عمران بٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےناکام بنادیا اور انگلینڈ کو برتری حاصل نہ کرنے دی اور میچ 2-2 گول کی  برابری پر ختم ہو گیا۔ پاکستان اپنا اگلامیچ 2 جولائی کوجنوبی افریقا کےخلاف کھیلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔