- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
روسی صدرپیوٹن نے ہم جنس پرستی کے فروغ پر پابندی کا قانون منظور کر لیا
ماسکو: روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے ہم جنس پرستی کے فروغ پر پابندی کے قانون پر دستخط کر دیئے جس کے بعد روس میں کوئی بھی شخص یا غیر ملکی اور میڈیا ہم جنسی پرستی کو فروغ نہیں دے سکے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے ایوان زیریں ڈوما میں 11 جون کو یہ بل منظور ہو ا تھا، بل کو ایوان بالا کی منظوری صدر پیوٹن کو بھیجا گیا جس پر انہوں نے آج دستخط کر دیئے، ڈوما ميں بل کے حق میں 436 جب کہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیاتھا۔ بل کے ذریعے “غیر روایتی جنسی تعلقات” کی جانب کم عمر افراد کو راغب کر نے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور کسی بھی روسی شہری کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر 156 امریکی ڈالر جرمانہ جب کہ حکام کی جانب سے خلاف ورزی کرنے پر 6250 امریکی ڈالر جرمانہ ہو گا، بل میں غیر ملکیوں پر بھی ہم جنس پرستی کی تشہیر کرنے کی صورت میں جرمانے اور ملک بدری کی سزا رکھی گئی ہے ، کسی بھی میڈیا یا چینل کے ذریعے ہم جنسی پرستی کی تشہیر کرنے پر 90 دن تک چینل کی بندش اور 30 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکے گی ۔
قبل ازیں بل کو ایوان زیریں میں پیش کرنے والے یلینا میزولینا کا کہنا تھا کہ روایتی جنسی تعلقات صرف اور صرف ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی قائم ہو سکتے ہیں اور اس قسم کے تعلقات کو حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فرانس میں ہم جنسی پرستوں کے درمیان شادی کا قانون بنایا گیا ہے جب کہ امریکا کی کئی ریاستوں اور برطانیہ سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی ہم جنس پرستوں کے درمیان تعلقات کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔