انٹرا پارٹی الیکشن کی وجہ سے عام انتحابات میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے، عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2013
انٹرا پارٹی الیکشن میں بعض ایسےلوگ منتحب ہوئے، جن کا انتخاب نہیں ہونا چاہیے تھا، چیرمین تحریک انصاف فوٹو: فائل

انٹرا پارٹی الیکشن میں بعض ایسےلوگ منتحب ہوئے، جن کا انتخاب نہیں ہونا چاہیے تھا، چیرمین تحریک انصاف فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ انٹرا پارٹی الیکشن کی وجہ سے عام انتحابات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکے۔

اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ عام انتحابات میں 80 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر پارٹی کے پولنگ ایجنٹ ہی نہیں تھے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں بعض ایسےلوگ منتحب ہوئے، جن کا انتخاب نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انقلابی قوانین متعارف کرائیں گے، اداروں میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف قومی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔