- عدالتی حکم پرلاہورمیں کاروباری اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
- حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
- الیکشن کیس میں فل کورٹ بنائیں اس بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
- نابینا افراد کیلئے شام میں بنایا گیا منفرد گاؤں
- پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ دکاندار قتل
- عمران خان نے مذاکرات کی مشروط آمادگی ظاہر کردی
- شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کے لیے ریڈیواسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے
- گولیمار میں نوجوان پر فائرنگ ایس ایچ او رضویہ کی پرائیویٹ پارٹی نے کی، تحقیقات میں انکشاف
- سربراہی اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکا
- شام پر اسرائیلی حملے میں ایرانی افسر جاں بحق
- کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 3 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
- ججز کے درمیان اختلاف عدلیہ کیلیے اچھے نہیں ہیں، پاکستان بار کونسل
- پی ٹی آئی کے لاپتا رہنما اظہرمشوانی گھر واپس پہنچ گئے
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر287 روپے برقرار
- نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش
- کاٹے جانے پر پودے بھی آہ و بکا کرتے ہیں
- قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچے جوانی میں بھی دمے سے متاثرہوسکتے ہیں
- روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے شواہد ہیں؛ امریکا
- واٹر ٹینکرکی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
- جاپانی وزیراعظم کی مسلم ممالک کے سفراء کو دعوت افطار
مجھے نہیں لگتا کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکے گا، آصف زرداری
رحیم یار خان: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے کام نہیں کیا تو گھر جانا پڑے گا اور مجھے نہیں لگتا عمران خان زیادہ دیر حکومت سنبھال سکے گا۔
رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ہر دور میں سیاسی مخالفین جیلوں میں رہے لیکن پیپلزپارٹی کے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نے مخالفین کو جیلوں میں رکھا نا کسی کا احتساب کرنے کا سوچا، جب کہ جمہوریت کے لیے بھٹو اور بی بی نے شہادت پائی اور ہم نے جیلیں کاٹیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یہ سمجھتا ہے وہ ہم سے زیادہ ہوشیار ہے، میں نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیے اگر اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتا تو کوئی ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا آج صدر نہ ہوتا لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ 18ویں ترمیم ہم اپنے لیے لائے تھے، یہ صوبوں کے لیے لائی گئی تھی تاکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل کیے جائیں۔
پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ کپتان نے جھوٹے وعدے کیے اور یوٹرن لیے، ان سے نہ معیشت سنبھالی جاتی ہے اور نہ ہی ملک سنبھالا جارہا ہے، اگر انہوں نے کام نہیں کیا تو ان کو گھر جانا پڑے گا اور مجھے نہیں لگتا کہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال پائے گا۔
آصف زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جنوبی پنجاب صوبے کا اعلان کیا لیکن نعرہ ہمارا لیا اور یہ کہتے ہیں کہ نپولین نے یوٹرن نہیں لیا حالانکہ تاریخ میں نپولین اور ہٹلر کو ہیرو تسلیم نہیں کیا گیا، ہٹلر نے 55 ملین افراد کو قتل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔