پروفیسررانو مل کاآغاوقارکوچیلنج ،50 لاکھ انعام کا اعلان

نامہ نگار  اتوار 19 اگست 2012
جب چاہے مٹھی آکرپانی پرگاڑی چلانے کامظاہرہ کرکے انعام وصول کرسکتا ہے،پریس کانفرنس

جب چاہے مٹھی آکرپانی پرگاڑی چلانے کامظاہرہ کرکے انعام وصول کرسکتا ہے،پریس کانفرنس

مٹھی: پیپلزپارٹی کے ایم این اے اور ضلعی صدرڈاکٹرمہیش کمار ملانی کے بھائی پروفیسررانو مل ملانی نے ایک بار پھر آغا وقار کے واٹر کٹ بناکر پانی پرگاڑی چلانے کے تجربے کو چیلنج کرتے ہوئے 50 لاکھ کے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

رانومل ملانی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغاوقار نے ایک ہفتے میں مٹھی آکر پانی پرگاڑی چلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ جھوٹا ثابت ہوا اور وہ ابھی تک نہ مٹھی آیا نہ ہی ہم سے کوئی رابطہ کیا ۔رانو ملانی نے کہاکہ اب 50 لاکھ کا انعام تاحیات رکھ دیا ہے کہ وہ جب بھی چاہے مٹھی آکر پانی پر گاڑی چلاکر دکھاکر انعام وصول کرسکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ آغاوقار ملک وقوم سے فراڈ کررہا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔