ملک کی تمام اکائیوں کو برابری کی ضمانت دینی ہوگی، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک  اتوار 2 دسمبر 2018
پاکستان میں تمام قومیتیں برابر ہیں ان میں کوئی برترنہیں،محمود خان اچکزئی فوٹو:ٹوئٹر

پاکستان میں تمام قومیتیں برابر ہیں ان میں کوئی برترنہیں،محمود خان اچکزئی فوٹو:ٹوئٹر

کوئٹہ: پشتونخوا میپ کے  چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کی تمام اکائیوں کو برابری کی ضمانت دینی ہوگی۔

خان شہید عبدالصمد خان کی 45 ویں برسی پر منعقدہ جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم پاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں ،ملک کی تمام اکائیوں کو برابری کی ضمانت دینی ہوگی کیوں کہ پاکستان میں تمام قومیتیں برابر ہیں ان میں کوئی برتر نہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔