کنفکشنری تاجروں کا جی ایس ٹی کیخلاف مزاحمت کا اعلان

بزنس رپورٹر  پير 1 جولائی 2013
زبر دستی کی گئی تو دکانوں پر تالے ڈالکر چابیاں ایف بی آر کو دیدینگے،جاوید حاجی عبداﷲ فوٹو : فائل

زبر دستی کی گئی تو دکانوں پر تالے ڈالکر چابیاں ایف بی آر کو دیدینگے،جاوید حاجی عبداﷲ فوٹو : فائل

کراچی: جنرل ٹیکس میں اپیلوں کے باوجود اضافہ کیا گیا تو مزاحمت کریں گے زبر دستی کی گئی تو دکانوں پر تالے ڈال کر چابیاں ایف بی آر کے اہلکاروں کے حوالے کردیں گے۔

آل پاکستان کنفکشنری ایسو سی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبد اﷲ کا ہنگامی اجلاس سے خطاب ریٹیلرز نے فیصلہ کر لیا ہے کہ جو کمپنیاں کنفکشنری آئٹمز پر اضافی جی ایس ٹی کے ساتھ مصنوعات کی قیمتیں مقرر کریں گی ان کا بائیکاٹ کیا جائیگا جبکہ کنفکشنری مارکیٹوں میں ایف بی آر کو جی ایس ٹی فارم کی تقسیم او ر وصولی سے روکنے کے لیے مارکیٹ کمپنیوں کی سطح پر ڈنڈا بردار فورس کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

جبکہ کنفکشنری ایسوسی ایشن کے ترجمان احمد قادری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بر خلاف حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی 16فیصد سے بڑھا کر 17فیصد رکھنے کو عاقبت نا اندیشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کوئی ٹریڈ پالیسی حقائق کے بر خلاف ہو وہ ملک کی معیشت میں بہتری کیسے لا سکتی ہے جبکہ کنفکشنری ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل حنیف لاکھانی نے کہا ہے کہ ہم نے تمام مقامی کنفکشنری پروڈیکس کے مینو فیکچر رز کو پہلے ہی آگاہ کردیا ہے کہ ہم کسی صورت میں اضافی جی ایس ٹی کا بوجھ عوام کی طرف منتقل نہیں ہونے دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔