پاکستان اوپن اسکواش، مصری پلیئرز نے میدان مارلیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 3 دسمبر 2018
کریم عبدالجواد نے فائنل میں ڈیگو ایلس کو زیر کیا، ویمنز ٹرافی پر یترب عدیل کا قبضہ
فوٹو : فائل

کریم عبدالجواد نے فائنل میں ڈیگو ایلس کو زیر کیا، ویمنز ٹرافی پر یترب عدیل کا قبضہ فوٹو : فائل

 کراچی:  پاکستان اوپن اسکواش  چیمپئن شپ 2108  میں مصری کھلاڑیوں نے میدان مار لیا،ٹاپ سیڈ کریم عبدالجواد  نے پیرو کے ڈیگو ایلس کو3-0 سے شکست دیکر مینز ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ  ٹاپ سیڈ یترب عدیل نے ہموطن  نادین  شاہین کو 3-0 سے زیرکرکے ٹرافی قبضے میں کرلی۔

ڈی  اے کریک کلب پراختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل  چیف مارشل مجاہد انور خان  تھے، اس موقع پرکورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، اسکوش کے عظیم کھلاڑی آسٹریلیا کے جیف ہنٹ،سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان، سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئن شاہد علی خان  و دیگر بھی موجود رہے، جہانگیرخان نے  استقبالی کلمات ادا کیے۔

مینز ایونٹ کے فاتح کوٹرافی کے ساتھ  8 ہزار جبکہ رنر اپ کو  5 ہزار ڈالرز بطور انعام دیے گئے، ویمنز ایونٹ کی فاتح  نیٹرافی اور 27 سو ڈالرز  انعام وصول کیا جبکہ رنز اپ کو 17 سو ڈالرز ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔