بال ٹھاکرے جوانی میں مدھو بالا کے دیوانے تھے

نیٹ نیوز  پير 1 جولائی 2013
انتہا پسند ہندورہنما فلم ’’ترانہ‘‘کی شوٹنگ کے دوران مدھوبالاکو دیر تک تکتے رہتے تھے۔ فوٹو: فائل

انتہا پسند ہندورہنما فلم ’’ترانہ‘‘کی شوٹنگ کے دوران مدھوبالاکو دیر تک تکتے رہتے تھے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: ہندوستانی فلموں کی تاریخ کی حسین ترین اداکارہ مدھو بالا جنھیں انڈین وینس کہا جاتا تھا کے بارے میں مشہور تھا کہ جس نے انھیں ایک نظر دیکھ لیا وہ ان کا دیوانہ ہو جاتا تھا۔

اس سلسلے میں ایک امریکی فلم ڈائریکٹر فرینک کاپر ان کے حسن کے چرچے سن کر ہندوستان آیا اور انھیں ایک فلم کے لیے لینے کا خواہش مند تھا مگر مدھو بالا کے والد عطا اللہ خان نے دونوں کو ملنے نہیں دیا اور وہ مایوس ہو کر واپس چلا گیا۔

بالی وڈ فلموں کی مدون کی جانے والی تاریخ میں یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ انتہا پسند جماعت شیو سینا کے سپریم بال ٹھاکرے جوانی میں ان کے اس قدر دیوانے تھے کہ وہ ان کی فلم ترانہ کی شوٹنگ کے دوران پس پردہ انھیں تکتے رہتے تھے ایک بار بال ٹھاکرے نے مدھو بالا کو اپنے روبرو پایا تو وہ ان کے حسن سے اس قدر متاثر ہوئے کہ وہ ممبئی ٹاکیز میں مدتوں تک بغیر کسی معاوضے کے کام کرتے رہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔